Library MCQS Sindh Study Punjab Study
9th-class-result-2022 Please subscribe to FGStudy YouTube channelPlease subscribe to FGStudy YouTube channel

Author Topic: انٹری ٹیسٹ کے موقع پر بھرپور انتظامات کئے جائیں  (Read 282 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

انٹری ٹیسٹ کے موقع پر بھرپور انتظامات کئے جائیں
ملتان: ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک نے کہا ہے کہ 25اگست کو ہونے والے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں داخلہ کے لئے انٹری ٹیسٹ کے موقع پر بھرپور انتظامات کئے جائیں اور ٹریفک و سکیورٹی پلان تشکیل دیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ زکریا یونیورسٹی میں انٹر ی ٹیسٹ کے لئے قائم سنٹرز میں 11 ہزار سے زائد طلباء و طالبات حصہ لیں گے ۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کے انٹری ٹیسٹ کے موقع پر کئے گئے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے منعقد ہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ طلباء و طالبات کے لئے شہر میں اہم مقامات سے یونیورسٹی تک خصوصی بسیں چلائی جائیں تاکہ امیدواروں کو آمد و رفت میں کسی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑے ۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ دنیا ملتان ایڈیشن میں مورخہ 08 اگست 2019ء کو شائع
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"