Library MCQS Sindh Study Punjab Study
9th-class-result-2022 Please subscribe to FGStudy YouTube channelPlease subscribe to FGStudy YouTube channel

Author Topic: امریکا کے تعاون سےانگریزی زبان پروگرام تعلیم کے فروغ کیلئے کردارادا کررہاہے  (Read 325 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

امریکا کے تعاون سےانگریزی زبان پروگرام تعلیم کے فروغ کیلئے کردارادا کررہاہے
لتان:انگریز ی زبان کا پروگرام پاکستانی طلبا کو انگریزی زبان میں ان کی مہارتوں کو بہتر بنانے ، عوامی فن تقریر اور قیادت کی صلاحیتوں سے آراستہ کرنے میں معاون ثابت ہورہاہے ،امریکا کے تعاون سےانگریزی زبان کا پروگرام پوری دنیا میں تعلیم کے فروغ کیلئےاپنا کردار کررہاہے ، ان خیالات کا اظہارلاہور میں تعینات امریکی قونصل جنرل کولن کرینویلگی نے انگلش کور س کے گریجویشن پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ انگریزی زبان کا تربیتی کورس مکمل کرنےوالے طلبا و طالبات کی صلاحیتوں میں اضافہ کے ساتھ ساتھ انہیں انگریزی زبان کی مہارت سے آراستہ کریگااور مستقبل میں انگریزی زبان سیکھنے والوں کومستقبل میں بھی روزگار تلاش کرنے میں معاون ثابت ہوگا،انہوں نے مزید کہا کہ ایجوکیشن فار سکلز ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن اور زکریا یونیورسٹی کے تعاون سے 75طلبا وطالبات نے انگریزی زبان کا 6ماہ پر محیط کورس مکمل کیاہےجبکہ پنجاب بھر میں 5675 طالبعلم انگریزی زبان کی تعلیم میں زیر تعلیم ہیں ، امریکی قونصل جنرل نے انگلش کورس ورک مکمل کرنیوالے 75طلبا و طالبات میں شیلڈز اور سرٹیفکیٹس تقسیم کئے تقریب میں وائس چانسلر ڈاکٹر طارق محمو د انصاری ، ہیڈ آف انگلش ڈیپارٹمنٹ نوید چوہدری، ایلزبتھ لی، حمادحسیب،حیدر
حسان سمیت دیگر نے شرکت کی ۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ ملتان 28 اگست 2019ء کو شائع
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"