Library MCQS Sindh Study Punjab Study
9th-class-result-2022 Please subscribe to FGStudy YouTube channelPlease subscribe to FGStudy YouTube channel

Author Topic: سکول کا راستہ بند کرنیوالے زمیندار نے اساتذہ کے تبادلے کرا دئیے  (Read 285 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

سکول کا راستہ بند کرنیوالے زمیندار نے اساتذہ کے تبادلے کرا دئیے
چنیوٹ: گورنمنٹ پرائمری سکول کا راستہ بند کرنے کا معاملہ شدت اختیار کر گیا بااثر زمیندار نے سڑک پر کلاسز لگا کر بچوں کو پڑھانے والے اساتذہ کے مبینہ تبادلے کرادیئے سینکڑوں طلبا اور اہل علاقہ کا ایجوکیشن افسروں اور بااثر زمیندار کے خلاف ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے احتجاج ،گورنمنٹ پرائمری سکول موضع پلاہے کا راستہ بند کرنیوالا زمیندار انتقام لینے پر اتر آیا اور بااثر زمیندار نے سینکڑوں طلبا کو سڑک پر پڑھانے والے اساتذہ کے ایجوکیشن افسر سے تبادلے کروادئیے
سی ای او ایجوکیشن نے پنجاب حکومت کی جانب سے پابندی کے باوجود زمیندار کے دباؤ پر اساتذہ کے تبادلے کر دیئے، علاقہ مکینوں نے بچوں کے ہمراہ ایجوکیشن افسر اور بااثر زمیندار کے خلاف ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے دھرنا دے دیاسینکڑوں طالب علموں نے سڑک پر لیٹ کراحتجاج کیا اور محکمہ ایجوکیشن چنیوٹ کے افسروں سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے سکول کا راستہ کھولا جائے اور استاد کو واپس سکول میں تعینات کیا جائے تاکہ علاقے کے بچے اپنی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھ سکیں۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ دنیا چنیوٹ دنیا لاہور 05 ستمبر 2019ء کو شائع
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"