کیمبرج اسسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن نے اے ایس اور اے لیول کے نتائج کا اعلان کردیا
لاہور: بین الاقوامی تعلیمی بورڈ کیمبرج اسسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن نے اے ایس اور اے لیول کے نتائج کا اعلان کردیا.
ایجوکیشن ترجمان کے مطابق پاکستان میں 45 ہزار سے زائد طلباء کے کیمبرج انٹرنیشنل اے ایس اور اے لیول کے نتائج سامنے آئے ہیں، کیمبرج آئی جی سی ایس ای اور او لیول کے نتائج اگلے ہفتے آئیں گے.
ترجمان کا کہنا ہے کہ اس سال کیمبرج انٹرنیشنل کی تاریخ کی سب سے بڑی امتحانی سیریز دیکھی گئی ہے،
جس کے لیے 1.7 ملین اندراجات ہوئے،تمام قابلیتوں کو ملا کر 147 ممالک کے 5 ہزار 600سکولوں میں کیمبرج کے امتحانات کا اضافہ ہوا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ریاضی کا پرچہ دوبارہ شیڈول کیا گیا تھا،اس کے بھی نتائج جاری کردیے ہیں۔
پاک اسٹڈی لائبریری اپنی خدمات کو بہتر کرنے کے لئے نئے سوفٹ وئیر انسٹال کررہی ہے ۔ اس لئے آئندہ کچھ دن آپ کو کچھ صفحات تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے ۔ جس کے لئے ہم معذرت خواہ ہیں۔
Pak Study Library is installing new software to improve its services. herefore, in the next few days, you may face difficulties in accessing some pages. sorry for the inconvenience.