فیڈرل بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجو کیشن نے نویں اور دسویں جماعت کے نتائج کا اعلان کر دیا ،
نتائج کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں وفاقی وزیر تعلیم وپیشہ وارانہ تربیت رانا تنویر مہمان خصوصی تھے ۔
دسویں جماعت میں پاس ہونے والے طلبا و طالبات کا تناسب 89.61 تھا جبکہ نویں جماعت 65.28 فیصد طلبا نے کامیابی حاصل کی کنٹرولر امتحانات کے جاری کردہ نتائج کے مطابق اس سال بھی طالبات نے پوزیشنیں حاصل کر کے طلبا کو پیچھے چھوڑ دیا ۔
اعلان کردہ نتائج کے مطابق میٹرک سائنس گروپ میں گلوبل کالج آف سائنس ریجن روڈ کی طالبہ ردا فاطمی نے 1088 نمبر لیکر پہلی، اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز کی مریم غفار اور اے پی ایس لاہور کی وردہ فاروق نے نے 1088 نمبر دوسری جبکہ اے پی ایس لاہور ہی کی آمنہ عامر اور اے پی ایس گوجرانوالہ کی فاطمی انصاری نے 1087 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
آرٹس گروپ میں ڈی ایچ اے سینئر سکول لاہور کی ملائیکہ عامر 1037 نمبر لیکر پہلی، ڈاکٹر اے کیو خان سکول بحریہ ٹاؤن کی ردا فاطمہ اور اے پی ایس لاہور کینٹ کی زینب خالد نے 1032 نمبر کے ساتھ دوسری جبکہ اے پی ایس لاہور کی تحسین ایمان نے 1031 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا کہ آج دنیا کے دیگر ممالک ہمارے تعلیمی بورڈز سے مدد لے رہے ہیں۔
یہ اچھا فیصلہ ہے کہ آئندہ برس سے میڑک کی پاس کرنے کی شرح 40 فیصد کی جا رہی ہے۔قبل ازیں چیئرمین وفاقی تعلیمی بورڈ سید قیصر عالم نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا ۔
Fbise Islamabad 9th and 10th class Result 2023