FSD 9th Class Results 2023


فیصل آباد ۔ 21 اگست (اے پی پی):بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد سمیت پنجاب بھر کے تمام اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈز گوجرانوالہ، ساہیوال،سرگودھا،ملتان،بہاولپور، ڈی جی خان، راولپنڈی اور لاہور کلا س نہم، میٹرک پارٹ ون کے سالانہ امتحان 2023کے نتائج کا اعلان کل(22اگست بروز منگل کو )صبح10 بجے کریں گے۔
بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد کے ترجمان ساجد نقوی نے اے پی پی کو بتایاکہ نتائج انتہائی شفاف طریقے سے تیار کئے گئے ہیں۔
انہوں نے بتایاکہ نتائج کا اعلان متعلقہ بورڈ کی ویب سا ئٹ پر اپ لوڈ کرنے کے علاوہ سی ڈیز پر بھی دستیاب ہو گا۔
انہوں نے بتایاکہ سی ڈی اسی بینک برانچ سے آج 22اگست کو صبح 10بجے دستیاب ہو گی جہاں رقم جمع کروائی گئی ہو گی۔
انہوں نے بتایاکہ طلبا و طالبات متعلقہ بورڈ کے موبائل میسیج سروس نمبر پر اپنا رولنمبر سینڈ کر کے اپنا نتیجہ گھر بیٹھے بھی حاصل کر سکیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ کلاس نہم (اول) سالانہ 2023کے نتائج کا اعلان انشا اللہ صبح10بجے ہوگا۔
انہوں نے بتایا کہ طلبا و طالبات صبح 10 بجے کے بعد گھر بیٹھے اپنا رول نمبر فیصل آباد بورڈ کے ایس ایم ایس نمبر800240 پر سینڈ کرکے نتیجہ معلوم کرسکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ نتائج ایجوکیشن بورڈ فیصل آبادکی ویب سائٹ www.bisefsd.edu.pk پر بھی اپ لوڈ ہوں گے
جنہیں صبح 10 بجے کے بعد دیکھا جاسکے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں اگر کسی کو مزید معلومات درکار ہوں
تو وہ کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد جعفر علی کے دفتری فون نمبر0412517710 پر رابطہ کر سکتا ہے۔

10th-class-mcqs-all-subjects9th-class-mcqs-all-subjects11th-class-mcqs-past-papers12th-class-macqs-past-paperscss-islamiat-past-papers-mcqsnts-online-test-preparation