Khyber Medical University Peshawar is allowed to conduct FCPS training in four subjects


خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور کو چار مضامین میں ایف سی پی ایس ٹریننگ کی اجازت
خیبر میڈیکل یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف بیسک میڈیکل سائنسز(کے ایم یو آئی بی ایم ایس)کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عنایت شاہ نے کہا ہے کہ بڑھتے ہوئے امراض کی روک تھام میں انسٹی ٹیوٹ آف بیسک میڈیکل سائنسز کے ایم فل اور پی ایچ ڈی سکالرز کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں،
نئے داخل شدہ طلباء وطالبات نے ایک نئے اور چیلنجنگ پیشے کا انتخاب کیا ہے،سخت محنت کی بدولت وہ نہ صرف اپنا، اپنے والدین اور قوم کا نام روشن بلکہ اس پیشے کے ذریعے دکھی انسانیت کی خدمت میں بھی قائدانہ کردار ادا کرنے کے قابل ہوں گے۔
وہ اظہارایم فل اور پی ایچ ڈی کے نئے داخل شدہ طلباء وطالبات کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ ایم یوکے سابق ڈین آف بیسک میڈیکل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر جواد احمد، ڈائریکٹر آئی پی ایس ڈاکٹر سمیع سراج، ڈائریکٹر آئی پی ڈی ایم ڈاکٹر یاسر یوسفزئی،ڈین فیکلٹی آف بیسک میڈیکل سائنسزپروفیسر ڈاکٹرروبینہ نازلی،ڈائریکٹر کیو ای سی ڈاکٹر آسیہ بخاری، فیکلٹی اور طلباء وطالبات بھی موجو دتھے۔ ڈاکٹرعنایت شاہ انہوں نے طلباء وطالبات پر زور دیا کہ بامقصدیت اور شائستگی کا دامن نہ چھوڑے،
کارکردگی اور رویہ دوسروں کے لئے مثالی ہونا چاہئے، کے ایم یونے ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز پر خصوصی توجہ مرکوز کررکھی ہے ،حال ہی میں سی پی ایس پی نے کمیونٹی میڈیسن،اناٹومی،بائیوکیمسٹری اور فزیالوجی کے چار مضامین میں ایف سی پی ایس ٹریننگ کی اجازت دی ہے جو نہ صرف کے ایم یو پر اعتماد کا مظہر بلکہ یہ ایک بڑے اعزاز کی بات بھی ہے۔ڈاکٹر عنایت شا ہ نے کہا کہ اس وقت آئی بی ایم ایس میں 163پی ایچ ڈی اور487 ایم فل سکالرز زیر تعلیم ہیں،
ہر سال ایم فل اور پی ایچ ڈی سکالرز کافی تعداد میں فارغ التحصیل ہورہے ہیں ، مستقبل میں ہیومن نیوٹریشن، بائیو انفارمیشن اور اورل بائیو کیمسٹری میں ایم فل اورپی ایچ ڈی پروگرامز شروع کئے جائیں۔ قبل ازیں خطاب کرتے ہوئے سابق ڈین اور پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جواد احمد، ڈاکٹر یاسر یوسفزئی،پروفیسر ڈاکٹر روبیہ نازلی، ڈاکٹر ظل ہماء، ڈاکٹر سمیع سراج اور ڈاکٹر آسیہ بخاری نے کہا کہ طب کے شعبے میں ایم فل اور پی ایچ ڈی سکالرز کی اہمیت میں وقت کے ساتھ ساتھ مزید اضافہ ہو رہا ہے۔
مقررین نے طبی تعلیم میں ریسرچ، اخلاقیات اور انسانی خدمت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ ہمارا طبی نظام علاج کے گرد گھومتا ہے سکالرز کی توجہ امراض کے اسباب اور سد باب پر ہونی چاہئے،کورونا سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ توجہ کینسر، شوگر اور بلڈ پریشرجیسے موذی اور بڑھتے ہوئے امراض کی روک تھام اور حفاظتی تدابیر پربھی مرکوز کرنا ہوگی۔

Khyber Medical University Peshawar is allowed to conduct FCPS training in four subjects

10th-class-mcqs-all-subjects9th-class-mcqs-all-subjects11th-class-mcqs-past-papers12th-class-macqs-past-paperscss-islamiat-past-papers-mcqsnts-online-test-preparation