Khyber Pakhtunkhwa Distribution 4 crore Text books


خیبر پختونخوا سکولوں میں چار کڑور درسی کتب کی تقسیم شروع
صوبائی وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی نے کہا ہے کہ نئے تعلیمی سال کے آغاز تک تمام سکولوں میں طلباءوطالبات کو درسی کتابوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے
تاکہ بچوں کی تعلیم کا سلسلہ متاثر نہ ہو۔ بجٹ معاملات کیلئے وہ خود محکمہ خزانہ اور دیگر اعلی حکام سے بات کریں گے
تاکہ بروقت بجٹ جاری اور سپلائی مکمل ہوسکے۔ وہ خیبر پختونخوا ٹیکسٹ بک بورڈ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے
جس میں چیئرمین ٹیکسٹ بک بورڈ ثقلین ، سپیشل سیکرٹری محکمہ تعلیم اسفندیار خٹک، ممبرٹیکسٹ بک بورڈ ولی خان اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
وزیر تعلیم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پبلشرز کیساتھ معاملات ٹھیک جا رہے ہیں ابھی تک تقریباً 28 فیصد کتابوں کی سپلائی کا عمل مکمل کیا گیا ہے
جبکہ کل ڈیمانڈ تقریباً 3 کروڑ 93 لاکھ کتابیں ہیں۔ صوبہ بھر میں کتابوں کی بروقت سپلائی کیلئے پرائمری لیول پر 354سرکلز اور سیکنڈری لیول پر 28 سرکلز قائم کئے گئے ہیں
کتابوں کی سپلائی اپریل کے دوسرے ہفتے سے شروع ہوجائیگی، امسال کتابوں کی سپلائی کی مقدار کم رکھی گئی ہے
اور حکومت کی پالیسی کے مطابق ہائی اور ہائیر سیکنڈری سکول لیول پر بچوں کو سابق طلباء کے زیر استعمال کتابیں فراہم کی جائیں گی
اس سے اخرجات کنٹرول ہوں گے اور بچوں کو بروقت کتابوں کی سپلائی یقینی بنائی جائیگی
انہوں نے یہ ہدایت بھی کی کہ سابقہ کتابوں کو زیر استعمال لانے کیلئے طریقہ کار کے مطابق سکولوں کے پرنسپلز اورذمہ داروں کو ہدایات جاری کی جائیں

10th-class-mcqs-all-subjects9th-class-mcqs-all-subjects11th-class-mcqs-past-papers12th-class-macqs-past-paperscss-islamiat-past-papers-mcqsnts-online-test-preparation