King Edward Medical University Cancer Awareness Walk


کینسرکے عالمی دن کی مناسبت سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام وائس چانسلر پروفیسر محمود ایاز کی زیر قیادت کینسر سے آگاہی واک ہوئی۔
اس موقع پر پروفیسر محمد ہارون حامد، پروفیسر سید اصغر نقی،پروفیسر ابرار اشرف علی، پروفیسر احمد عزیر قریشی، ا ڈاکٹر منیر احمد، پروفیسر افتخار اعجاز اوردیگرڈاکٹرز اورطلباء موجود تھے۔
وائس چانسلر پروفیسر محمود ایاز نے کہا کہ لوگوں میں کینسر سے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے آگاہی اور احتیاطی تدابیر کرنا ضروری ہیں۔کینسر سے بچاؤ کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لائیں گےپروفیسر احمد عزیر قریشی نے بتایا کہ ہر سال تقریبا ایک لاکھ افراد اس موزی مرض کی وجہ سے لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔
ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر اور پاکستان میں ہر نویں عورت بریسٹ کینسر کے مرض میں مبتلا ہے۔پروفیسر محمد ہارون حامد کا کہنا تھا کہ میوہسپتال میں ہر سٹیج کے کینسر کے مریض آتے ہیں اور ان کا مفت علاج کیا جاتاہے۔ ڈاکٹر عباس ،پروفیسر ماہجبین مسعود اور سربراہ شعبہ پیتھالوجی ڈاکٹر سمرین حمید کا نے بھی خطاب کیا،
شرکا نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پر اس مرض سے بچاو کی تدابیر اور معالج سے بروقت رابطہ کرنے کی ہدایات درج تھیں سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (سمز) میں سرجیکل آنکولوجی سوسائٹی پاکستان کے تعاون سے پندرھویں انٹرنیشنل کینسر سرجری کانفرنس ہوئی۔
پرنسپل سمز پروفیسر ڈاکٹر محمد فاروق افضل, پروفیسر خالد دورانی، پروفیسر معید اقبال، پروفیسر ارشد چیمہ، پروفیسر فیصل حنیف اور پروفیسر ساجد شیخ، پروفیسر تابش آغا خان یونیورسٹی سمیت ملک بھر سے سینئر اور جونیئر سرجنز نے کانفرنس میں شرکت کی۔
پرنسپل سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل نے اپنے تجربات کی روشنی میں کینسر سے مطلق اہم گفتگو کی۔ ڈاکٹر اویس امجد اور ڈاکٹر ہارون نے گیسٹرک کینسر پر تفصیلی لیکچر دیا۔ کانفرنس کے اختتام پر ڈاکٹروں میں اعزازی اسناد بھی تقسیم کی گئی، اِس موقع پر پروفیسر طارق علی بنگش، پروفیسر توصیف فاطمہ، پروفیسر قمر اشفاق بھی موجود تھے۔

King Edward Medical University Cancer Awareness Walk

10th-class-mcqs-all-subjects9th-class-mcqs-all-subjects11th-class-mcqs-past-papers12th-class-macqs-past-paperscss-islamiat-past-papers-mcqsnts-online-test-preparation