Lahore Board Class 9th Exams 955 Examination Centers


لاہور بورڈ نو سو سے زائد امتحانی مراکز پر کلاس نہم کے امتحانات جاری
لاہور بورڈ کے تحت نہم جماعت کے امتحانات کا سلسلہ جاری ہے،صوبہ بھر کے تمام تعلیمی بورڈز کے تحت آج نہم جماعت کے پانچ پیپرز لیے گئے۔
لاہور بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کے تحت شہر بھر میں بنائے گئے 955 امتحانی سنٹرز میں نہم جماعت کے امتحانات کا سلسلہ جاری ہے۔
صوبہ بھر کے تمام تعلیمی بورڈز کے تحت آج نہم جماعت کے پانچ پیپرز لیے گئے۔
پہلی شفٹ میں جغرافیہ،عربی ،کمرشل جغرافیہ،غذا اور غذائیت کا امتحان لیاگیا۔دوسری شفٹ میں صحت و جسمانی تعلیم کا پیپر لیا گیا۔
امتحانات کے حوالے سے بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ بچوں کو امتحانی مراکز میں ہر ممکن سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

10th-class-mcqs-all-subjects9th-class-mcqs-all-subjects11th-class-mcqs-past-papers12th-class-macqs-past-paperscss-islamiat-past-papers-mcqsnts-online-test-preparation