نیشنل انجینئرنگ روبوٹکس مقابلوں میں دو سوسے زائد ٹیموں کی شرکت
پاکستان میں روبوٹکس کو فروغ دینے کی کوششوں کے طور پر نسٹ کالج آف الیکٹریکل اینڈ میکینکل انجینئرنگ رواں سال سے نیشنل انجینئرنگ روبوٹکس مقابلہ این ای آر سی کا انعقاد کر رہا ہے۔
جولائی میں ہونیوالے مقابلے میں 200سے زائد ٹیموں نے حصہ لیا۔ ان مقابلوں میں مقامی روبوٹس، ماڈیولر روبوٹس برائے سکولز اور یونیورسٹیز، جنگی روبوٹس، ایرو وغیرہ شامل تھے۔
نسٹ کے پرو ریکٹر ریسرچ، انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن ڈاکٹر رضوان ریاض مہمان خصوصی تھے۔
انہوں نے این ای آر سی کو ایک ٹیم کے طور پر انکی اختراعی صلاحیتوں اور مسائل کو حل کرنے کی صلاحیتوں کا احترام کرنے کیلئے مثالی پلیٹ فارم قرار دیا۔
قبل ازیں کمانڈنٹ سی ای ایم ای بریگیڈیئر سلمان واصف علی خان نے خطاب کیا۔
National Engineering Robotics
Nust EME Rawalpindi National Engineering Robotics Competitions
NUST COLLEGE OF ELECTRICAL AND MECHANICAL ENGINEERING