In Punjab Decision to change 5 Textbooks of Intermediate Class


انٹرمیڈیٹ کی پانچ درسی کتب کو تبدیل کرنے کا فیصلہ
انٹرمیڈیٹ کی درسی کتب کو عالمی معیار کے مطابق بنانے کے لیے اقدامات کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔
پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز نے متفقہ طور پر نصابی کتب میں تبدیلی کی رائے دے دی۔
پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین نے انٹرمیڈیٹ کی پانچ نصابی کتب میں تبدیلی کی رائے دی ہےاس حوالے سے کمیٹی نے ٹیکسٹ بک بورڈ کو خط لکھ دیا۔
خط میں کہا گیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ کے ریاضی ، بائیولوجی ، کمپیوٹر سائنس ، فزکس اور کیمسٹری کی کتابوں کو تبدیل کیا جائے،
مذکورہ مضامین کی نئی نصابی کتب بین الاقوامی معیار کے مطابق مرتب کی جائیں۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ فوری طور پر کتابوں کی تبدیلی کا کام شروع کیا جائے۔

10th-class-mcqs-all-subjects9th-class-mcqs-all-subjects11th-class-mcqs-past-papers12th-class-macqs-past-paperscss-islamiat-past-papers-mcqsnts-online-test-preparation